
نیلم ،صحت عامہ کی ٹیمیں فیکس سائیٹ ، سکولوں میں جاکر 9 سے 14 سال کی بچیوں کوویکسین لگائیں گی
منگل 9 ستمبر 2025 16:11
(جاری ہے)
ڈاکٹر غلام نبی مغل کے مطابق یہ ویکسین بچہ دانی کے کینسر (سرویکل کینسر) سے بچاؤ کے لیے مؤثر ہے۔ پاکستان دنیا کا 148واں ملک ہے جہاں یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
مہم کے دوران یونین کونسلز، سکولوں اور ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کریں گی۔ حکام کے مطابق یہ دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو کینسر کے خلاف مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے اور مستقبل میں بچیوں کو مہلک مرض سے محفوظ رکھے گی۔ایچ پی وی ویکسین محفوظ اور حلال ہے ۔ والدین بچیوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کیلئے ملکی سطح پر رائج ویکسین لگوائیںتاکہ محفوظ اور صحت مند معاشرے کی بنیاد قائم رہے ۔ سرویکل کیسنر سے بچائو کی مہم بارے آگاہی سیشن کااہتمام CSPنے کیاتھا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ سپتال آٹھ مقام ڈاکٹر سردار سجاد مغل،گائناکالوجسٹ زاہدہ یونس ، فوکل پرسن برائے کمیونیکشن اسسٹنٹ ڈائریکٹرEPIسید مبشر گیلانی،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر CSP خواجہ لشکر حسین آزاد ودیگر ماہرین نے صحت عامہ نیلم کے آفیسران / اہلکاران اور ہیلتھ کے فیلڈ سٹاف لیڈی ہیلتھ ورکز ، سپروائز ، ہیلتھ سپروائزر سمیت مختلف مراکزصحت میں تعینات خواتین ملازمین کو رواں ماہ 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہنے والی ویکسی نیشن مہم بارے آگاہ کیا ۔ سرویکل کینسر سے بچائو کی ویکسین مہم میں 9سے 14 سال تک کی لڑکیوں کو سکولوں، مدارس اور فیکس سائیٹ پر ویکسین (انجکشن ) لگائے جائیں گئے ۔مقررین نے کہاکہ ماضی میں بھی پیچیدہ بیماریوں کے تدارک کے لیے ویکسین مہم ہی کارآمد ثابت ہوئی ہیں ۔ ایچ پی وی ویکسین مہم دنیا بھر کے دیگر ممالک باالخصوص سعودی عرب میں بھی ہوچکی ہے ۔رواں ماہ میں پاکستان وآزادکشمیر بھی قومی جوش وجذبہ کیساتھ محفوظ مستقبل کیلئے فری ویکسی نیشن مہم چلائی جارہی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کاکہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سکولوں میں آگاہی سیشن کے زریعے اور میڈیا کے ذریعے والدین تک اس قومی پیغام کو پہنچائیں تاکہ بروقت سرویکل کیسنر سے بچائو کی ویکسین لگائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں ایچ پی وی ویکسین کو روٹین میں شامل کرتے ہوئے بچیوں کو حفاظتی ویکسین لگانے کااہتمام کیاجائیگا۔ تمام اداروں کے ممنون ہیں جو عوام تک اس قومی مہم کوپہنچانے میں کارآمد ثابت ہورہے ہیں۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ سپتال آٹھ مقام ڈاکٹر سردار سجاد مغل،گائناکالوجسٹ زاہدہ یونس ، فوکل پرسن اسسٹنٹ ڈائریکٹرEPIسید مبشر گیلانی،ڈی ایف سی خواجہ ضیائوالدین،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر CSP خواجہ لشکر حسین آزاد،ADCفردوس بی بی نے بھی آگاہی سیشن سے خطاب کیا۔ سی ایس پی کوارڈی نیٹر خواجہ لشکر حسین آزاد نے شرکاء تقریب کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مہم کی کامیابی میں تمام محکمہ جات / شعبہ جات کاکلیدی کردار ہوگا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.