تھانہ داودزئی پولیس کی کارروائی، اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

منگل 9 ستمبر 2025 16:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) تھانہ داودزئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق ایس پی رورل مختیار علی کی ہدایت پر ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ داودزئی سلیم خان خلیل نے دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شیر عالم خان، اسرار، نگار خان، رحمت خان اور رومان شامل ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایکبندوق، ایککلاشنکوف، ایکرائفل، تین پستول، میگزین اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :