Live Updates

رحیم یارخان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے5افراد ڈوب گئے،3 لاشیں نکال لی گئیں

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار‘ بارشوں سے دریاﺅں کے بہا ﺅمیں غیر معمولی اضافہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے. پی ڈی ایم اے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 ستمبر 2025 15:28

رحیم یارخان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے5افراد ڈوب گئے،3 لاشیں ..
رحیم یار خان /لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 ستمبر ۔2025 )رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے 5 افراد ڈوب گئے، 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں لیاقت پور میں بند ٹوٹنے سے متاثرہ 16 دیہات سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا .

رپورٹ کے مطابقمظفر گڑھ میں زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، متعدد بستیاں پانی میں گھر گئیں اور ہزاروں ایکڑ پر فصلوں کو نقصان ہوا سیلابی پانی میں گھرے مظفر گڑھ میں مزید شدید بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے.

(جاری ہے)

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں کے بہا ﺅمیں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے.

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں کے بہاﺅ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاﺅ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک ہے جبکہ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے .

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 69 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہا ﺅ1 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب، قادرآباد پر پانی کا بہا ﺅ1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے، پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہے.

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 28 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاﺅ 59 ہزار کیوسک ہے دریائے راوی بلوکی ہیڈ ورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہا ﺅ1 لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے. پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاﺅ 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام محکمے الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں. 
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات