سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی، 14 ملزمان گرفتار

منگل 9 ستمبر 2025 16:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرسرگودھا پولیس نے 14 مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 2 اشتہاری مجرم اور چار عدالت سے مفرور شامل تھے اور ان کے قبضے سے منشیات برآمدکر لی ۔

(جاری ہے)

کریک ڈاؤن میں مختلف تھانوں کی ٹیموں نے اپنی حدود میں چھاپے مار کر عمران، احمد، نعمان، نعیم، شکیل، راحیل، رحمان، رحمت، امجد، عدنان، اقبال، ثاقب، ثقلین، مجید اور دیگر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 345 لیٹر شراب، 200 خالی بوتلیں، 12 پستول، 11 راؤنڈ، 110 گولیاں، 2.4 کلو گرام چرس، 2.3 کلو گرام ہیروئن اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان برآمد کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔