Live Updates

حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ،ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس

منگل 9 ستمبر 2025 17:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ ضلع اوکاڑہ کے علاقے موضع نوتا کھچی، جندراکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مقیم متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر فلڈ ریلیف کیمپوں کے دورے کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ متاثرین کو تمام ممکنہ سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔

شفیق احمد ڈوگر نے ہدایت کی کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا فوری تخمینہ لگا کر حکومت کو رپورٹ کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد بحالی ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو صرف خوراک ہی نہیں بلکہ جانوروں کے لیے چارہ اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کی جائیں تاکہ ان کی روزمرہ کی ضروریات پوری ہو سکیں۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے متاثرہ علاقوں اور ملحقہ آبادیوں کا جائزہ لیا، مقامی مکینوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کو سنا۔

فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ حکام کو مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ اینڈ فنانس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :