جیکب آبادمیں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائیاں، 28 کلو چرس اور 94 من مضر صحت چھالیاں برآمد، 3 اسمگلر گرفتار

منگل 9 ستمبر 2025 17:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)جیکب آبادپولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 28 کلو چرس اور 94 من مضر صحت چھالیاں برآمدکرکے 3ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس اور حساس اداروں کی دو الگ الگ مشترکہ کامیاب کارروائیوں میں منشیات اور مضر صحت چھالیوں کی بھاری مقداربرآمد کرکی3 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر عمرانی موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات کے اسمگلر پشین بلوچستان کے رہائشی ولی محمد خلجی پٹھان کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں 28 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ لوڈر رکشہ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، علاوہ ازیں تھانہ گڑہی خیرو پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ سیف اللہ شاخ پولیس چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے مضر صحت 94 من چھالیہ برآمد کرکے بین الصوبائی اسمگلر نورالدین لہر اور رافع اللہ خلجی کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔