Live Updates

شہدا وطن اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

پوری قوم پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے احمد چوہان

منگل 9 ستمبر 2025 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)شہدا وطن اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد بحریہ ٹائون اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا ۔ جس میں کرکٹ، فٹبال ، تائیکوانڈو اور والی بال ٹورنامنٹ میں سیکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمن بحریہ ٹائون کیپٹن(ر)حمید الظفر، اسپورٹس آرگنائزر احمد چوہان ، کامران ترین ، عنایت الرحمن ، شیخ ساجد کریم تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوے ۔

کیپٹن(ر)حمید الظفر نے کہا کہ شہدا وطن ملک کی شان ہیں۔ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ یوم دفاع پر پاک فوج کے شہدا کی یاد میں اسپورٹس فیسٹیول کیا گیا جس میں سیکڑوں نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بی ٹی کے اسٹارز اور دانیال شہید کے درمیان ہوا، جو شہید دانیال کرکٹ کلب نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔

رنر اپ کو ٹرافی اور 50ہزار روپے نقد انعام دیاگیا ۔کرکٹ ٹورنامنٹ میں بیسٹ پلیئر آف ٹورنامنٹ مین آف دی میچ اور بیسٹ بولر بیسٹ بیسٹمین کا بھی انعام دیا گیا۔ارگنائزراحمد چوہان نے کہا کہ پاکستان کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ۔ یوم دفاع پرپوری قوم پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔آئندہ بھی ٹورنامنٹس و دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ صحت مند سرگرمیوں کی اشد ضروری ہے ،ایسے ٹورنامنٹ نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کاسبب بنتے ہیں۔فیسٹیول کے اختتام پر فاتح ٹیموں کوٹرافیز اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ شرکا نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات