باغ ،جنگ کی یادگار قربانیوں نے ہماری قومی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے تابناک بنا دیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر

منگل 9 ستمبر 2025 23:04

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ کی یادگار قربانیوں نے ہماری قومی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے تابناک بنا دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارتی جارحیت کے جواب میں ہماری مسلح افواج اور پاک فضائیہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ پاک فضائیہ نے بھارتی چھ رافیل طیارے مار گرائے اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچا کر دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اس وقت کی پاکستانی قیادت خراجِ تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے قوم کو سرخرو کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبات سے یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے حمزہ فاونڈیشن کے کوآرڈینیٹر راجہ نصیر،ڈاکٹر ارشد قریشی،ڈاکٹر رافیہ،ڈاکٹر سعدیہ خان،ڈاکٹر فاتحہ تنویر،ڈاکٹر سلمہ،ڈاکٹر ناصرہ،میڈیم ثمینہ رفیق،مصباح صبا،اسماء،کوکب،رخسانہ،ڈاکٹر ارم شہزادی،۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں مختلف تقریبات کے انعقاد کے ذریعے نوجوان نسل کو مسلح افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں اور خدمات سے روشناس کرا رہی ہے اور انہیں وطن سے محبت اور دفاع کے جذبے سے سرشار کر رہی ہے۔تقریب میں حمزہ فاؤنڈیشن کی جانب سے بچیوں کو پودے تحفے میں دیے گئے تاکہ وہ شجرکاری مہم کا حصہ بن سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔علاوہ ازیں شہری دفاع کے تعاون سے طالبات کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ فراہم کی گئی اور انہیں کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتِ حال میں بروقت اور موثر اقدامات اٹھانے کے لیے مکمل رہنمائی دی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یومِ دفاع پاکستان ہمیں قربانی، اتحاد اور وطن سے محبت کا پیغام دیتا ہے اور ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم وطن عزیز کی سلامتی کے لیے ہر لمحہ تیار رہیں گے،انہوں نے طالبات مٰن پودے بھی تقسیم کیے۔\378