انجینئرنگ کے طالب علموں کو ڈگری جاری نہ کرنے کا کیس ، رجسٹرارہجویری یونیورسٹی کو نوٹس

منگل 9 ستمبر 2025 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہجویری یونیورسٹی کے بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علموں کو ڈگری جاری نہ کرنے کا کیس میں رجسٹرار ہجویری یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد شفیق الرحمن کے وکیل میاں شاہ عباس نے دلائل دئیے کہ طالبعلموں نے بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ سال 2021 میں پاس کیا، چار سال گزرنے کے باوجود طالبعلموں کو ڈگریاں جاری نہیں کی جا رہیں، ایچ ای سی نے بھی ڈگریوں کے اجراء کا حکم جاری کیا،عدالت ہجویری یونیورسٹی کو ڈگریوں کیاجراء کا حکم جاری کرے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وکیل عظیم دانیال نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل بھی ڈگری کے اجراء کی ہدائت کر چکا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار ہجویری یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔