جیکب آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں جاری دو شہری موٹر سائیکل سے محروم ،مزاحمت پر ایک نوجوان زخمی

منگل 9 ستمبر 2025 19:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2025ء)جیکب آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں جاری دو شہری موٹر سائیکل سے محروم ،مزاحمت پر ایک نوجوان زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود چنڈ شاخ کے قریب مسلح افراد نے سجاد راہوجو سے موٹر سائیکل چھین لی اور مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جبکہ صدر تھانہ کی حدود میں قصبہ ڈنگر کے قریب دو مسلح افرادریحان سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ،جیکب آباد پولیس جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری میں مکمل ناکام ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ،متاثرین نے آئی جی سندھ پویس اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔