خیبرپختونخوااسمبلی نے ہری پور ہسپتال کے عملہ کے نامناسب رویہ کے خلاف تحریک استحقاق منظورکرلی

منگل 9 ستمبر 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)خیبرپختونخوااسمبلی نے ہری پور ہسپتال کے عملہ کے نامناسب رویہ کے خلاف تحریک استحقاق منظورکرلی ۔

(جاری ہے)

ن لیگ ایم پی اے شازیہ جدون نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی ریاست کی بنیادی ضروری ہے تیس جولائی 2025ء کو رات گیارہ بجے کے قریب ایبٹ آباد سے ہری پورجب آئی تو میری طبیعت خراب ہوگئی تھی جب ٹراماسنٹرہری پور گئی وہاں لیڈی روم کے سامنے دوبنچ پڑے ہوئے تھے جبکہ ڈاکٹرز آرام فرماررہی تھیں دریافت کرنے پربتایاگیاکہ آپ میل ڈاکٹرسے چیک اپ کروالیں میں نے کہامیں توچیک اپ کروالوں گی لیکن باہرجودیگرخواتین بیٹھی ہیں وہ فی میل ڈاکٹرکاانتظارکررہی ہیں لہذا لیڈی ڈاکٹرکوبلالیں توموجود ملازم نے کھڑے ہوکر بولاآپ کون ہوتی ہیں بولنے والی،آپ نے جوکرناہے کرلیں اس رویے سے میرااور اس ایوان کا استحقاق مجروح ہواہے سپیکرنے تحریک استحقاق کمیٹی کے حوالہ کردی۔

دریں اثنائ ایوان نے میڈیکل کالج میں اقلیتی طلبہ کیلئے مختص کوٹہ بارے ایم پی اے سریش کمار کا توجہ دلاؤنوٹس بھی قائمہ کمیٹی بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :