بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں11 ستمبر کوخون کے عطیات کی مہم کا انعقاد ہو گا

منگل 9 ستمبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ای-8 کیمپس میں 11 ستمبر کو ایک روزہ خون عطیہ مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس مہم کا مقصد ضرورت مند مریضوں کو خون فراہم کرنا اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس مہم میں طلباء، اساتذہ اور دیگر افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

"ایک خون کا عطیہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے" کے نعرے کے تحت منعقد کی جانے والی اس مہم میں لوگوں کو بلڈ ڈونیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک فرد کا چھوٹا سا قدم کسی کے لئے امید، طاقت اور نئی زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔ اس موقع پر مختلف سماجی تنظیمیں اور میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہوں گی تاکہ عطیہ دہندگان کو مکمل رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :