اسلام آباد پولیس ہائی سکیورٹی زون میں عدالتوں کی حفاظت پر مامور

اہم سرکاری دفاتر و سفارت خانوں کی سکیورٹی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد

منگل 9 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)وفاقی دارالحکومت کے ہائی سکیورٹی زون میں عدالتوں اور اہم سرکاری دفاتر کی حفاظت کے لیے اسلام آباد پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کے چاک و چوبند دستے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی کو عوامی امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا چیز کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن پکار-15 پر دیں۔