ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس

منگل 9 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور افسران کو فوری حل کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس مختلف سطحوں پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے آئی جی پی شکایت سیل 1715 پر بھی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف دینا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے۔