سکول ٹائم میں بڑی گاڑیوں کے شہر میں داخلہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائیاں شروع

منگل 9 ستمبر 2025 21:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ہری پور ٹریفک پولیس نے سکول ٹائم میں ڈمپر اور بڑی گاڑیوں کے شہر میں داخلہ کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈن ہری پور طارق عزیز نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سکول ٹائم پر بڑی گاڑیوں اور ڈمپرز کے شہر میں داخلہ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈمپر ڈرائیورز کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے ۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے سکول اوقات میں سڑکوں پر شدید رش اور ٹریفک جام کے باعث شہر میں بڑی گاڑیوں اور ڈمپر کے شہر میں داخلہ پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :