لداخ میں بھارتی فوج کے بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی ہلاک

منگل 9 ستمبر 2025 22:20

لہہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے لداخ خطے میں دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیئرکے ایک بیس کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایاکہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچنے تک مہار رجمنٹ کے فوجی تقریبا 5گھنٹے تک برف کے نیچے پھنسے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے ایک کیپٹن کو جو برفانی تودے میں پھنس گیا تھا، بچا لیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔