Live Updates

سکھرانتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے متحرک ، حفاظتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز

منگل 9 ستمبر 2025 22:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) سندھ حکومت اور کمشنر سکھر کی ہدایت پر سیلاب سے نمٹنے کے لیے سکھر انتظامیہ متحرک ہے، حفاظتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں ۔ کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

کمشنر سکھر ڈویژن نے متاثرہ افراد کی بروقت منتقلی کے لیے ٹرانسپورٹ، ریسکیو و ریلیف کیمپس میں میڈیکل سہولیات کے انتظامات کو مکمل رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کمشنر سکھر کی ہدایات پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے کچے کے مختلف علاقوں میں حفاظتی بندوں، ریلیف کیمپوں اور میڈیکل سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے دورے کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر مکینوں کو محفوظ مقامات یا ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کے لیے قائل کیا جا رہا ہے، جہاں انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات پہلے سے دستیاب ہیں۔ دوسری جانب ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر تمام متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرس گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے بعد شہروں اور دیگر مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بھی مصروف عمل ہیں، اس سلسلے میں انتظامی افسران نے نکاسی آب کے لیے ڈرینج ڈسپوزل اسٹیشنز کے دورے کر کے بارشوں کے پانی کی فوری نکالی، صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :