سعودی عرب کے ولی عہد سے شاہ اردن کا رابطہ ، قطرسے یکجہتی کا اظہار

بدھ 10 ستمبر 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اردن کے شاہ عبداللہ الثانی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی اےکے مطابق شاہ اردن نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیل کی جانب سے برادر ملک قطر پرکیے جانے والے وحشیانہ حملے پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماوں نے اس بات کی توثیق کی کہ سعودی عرب اوراردن اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو وہ اپنی سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھا رہا ہے۔