غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میںپرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

بدھ 10 ستمبر 2025 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چودھری پرویز الٰہی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی طبیعت ناساز ہے، لہٰذاعدالت ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ دے جس پر عدالت نے درخواست منظور کر لی۔کیس میں شریک ملزمان اعجاز، زوہیب ،حیدر شفقات اور مختار رانجھا کی بریت کی درخواستوں پر عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔