Live Updates

ریسکیو 1122 مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، ڈاکٹر نیئر عالم خان

بدھ 10 ستمبر 2025 11:24

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) قصور ریسکیو 1122 ٹیمیں دریائے ستلج سے ملحقہ علاقوں میں ریسکیو فلڈ ریلیف آپریشن میں سرگرم عمل ہیں‘ ریسکیو ٹیمیں سیلابی علاقوں سے محفوظ انخلاء کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین تک خوراک‘پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروری اشیاء بھی پہنچانے میں سرگرم عمل ہیں‘ ریسکیو ٹیمیں 22 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو بوٹ سروس مہیا کرچکی ہیں جبکہ 7400 سے زائد مویشیوں کو بھی سیلابی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے‘ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے موجودہ لیول 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک ہے‘ پانی کی سطح میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :