پولیس ماڈل ٹائون و کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

بدھ 10 ستمبر 2025 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سی سی پی او لاہور کی زیر ِصدارت ماڈل ٹاون اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس بدھ کو ہوا ۔ترجمان پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور نے چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا کو بین الاضلاعی گینگ اور بڑی مقدار میں منشیات پکڑنے پرشاباش دی اور انعام کا اعلان کیا۔سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیا نہ نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں جوئے سمیت تمام سوشل کرائمزپر قابو پائیں، غفلت کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ ز کئے جائیں۔ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو فالوکیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے نقصانات کے بارے میں مساجدکے پلیٹ فارم سے عوام کو آگاہی دی جائے۔

(جاری ہے)

شادی بیاہ پر ہوائی فائرنگ کی صورت میں میزبان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور درخواست گزاروں کو حوالگی یقینی بنائی جائے۔

موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں کے سد باب کیلئے کارروائی تیز کی جائے۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں پٹرولنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھی مدد لی جائے۔اس موقع پرڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور،ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی(وی وی آئی پی سکیورٹی)طارق عزیز نے اجلاس میں شرکت کی۔ماڈل ٹاون اور کینٹ ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔