ایچ ای سی کے زیراہتمام مؤثر سائنسی مقالہ نویسی بارے ویبینار کل ہو گا

بدھ 10 ستمبر 2025 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی جانب سے 11 ستمبر کو ایک اہم ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا موضوع : "سائنس میں لکھنے کے پانچ اصول: اپنی کہانی کو مؤثر طریقے سے سنانے کے لیے عملی نکات" ہے۔ بدھ کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ویبینار شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک منعقد ہوگا، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسی ایڈیٹر ڈیوڈ پرالٹا شرکاء کو سادہ اور مؤثر سائنسی مقالہ نویسی کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ پرالٹا ولی-وی سی ایچ (Wiley-VCH) سے وابستہ ہیں اور ChemMedChem کے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ویبینار میں شرکت کرنے والے افراد کو گرامر، اسلوب، کہانی سنانے اور مؤثر سائنسی ابلاغ سے متعلق قیمتی اور عملی تجاویز فراہم کی جائیں گی جو تحقیقی مضامین کی اشاعت میں معاون ثابت ہوں گی۔ ایچ ای سی کی جانب سے تمام محققین، طلباء اور سائنسی شعبے سے وابستہ افراد کو اس مفید سیشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے لیے لنکhttps://tinyurl.com/a5ef6mayفراہم کیا گیا ہے، ایچ ای سی کا مقصد ملک میں سائنسی تحقیق کو فروغ دینا اور محققین کی مہارتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔