پولیس کا منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار

بدھ 10 ستمبر 2025 13:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرکے چرس،شراب، آئس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارrوائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال پولیس نے شوکت سے چرس 525 گرام، تھانہ کڑانہ پولیس نےعادل سے آئس 20 گرام، سکندر سے آئس 40 گرام ، تھانہ مڈھ رانجھاء پولیس نے مزمل سے آئس 220 گرام، تھانہ میلہ پولیس نے اکرم سے شراب 20 لٹر، تھانہ کینٹ پولیس نے جاوید سے آئس 50 گرام، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے حمزہ سے رائفل، شعیب سے پسٹل30بور،عادل سے پسٹل30 بور، عنصر سے پسٹل30بور، تھانہ عطاء شہید پولیس نے ذیشان سے پسٹل 30بور، تھانہ اربن ایریاء پولیس نے سبحان سے پسٹل30بوراور تھانہ سلانوالی پولیس نے امجد سے پسٹل30 بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے.