اسرائیل کے مزید حملوں کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر ر ہے ہیں، قطری ترجمان

بدھ 10 ستمبر 2025 14:08

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) قطر نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے مزید حملوں کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔شنہوا کے مطابق بدھ کو الجزیرہ ٹی وی چینل کے پروگرام میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کا قطعی کوئی احترام نہیں کیا اور یہ واضح کر دیا کہ امن کی کوششوں میں ثالثوں کو تحفظ دینے کی بجائے قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ حملہ قطر کو امن معاہدے تک پہنچنے سے نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ہمیں اسرائیلی حملے سے دوحہ میں بم دھماکے کے بعد ہی مطلع کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو یقین دلایا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا نے قطر کو اپنا بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دے رکھا ہے اور مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ بھی قطر میں ہی ہے۔