صوابی پولیس ا ور راہزنوں کےدرمیان فائرنگ ، دو راہزن زخمی حا لت میں گرفتار

بدھ 10 ستمبر 2025 14:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) صوابی پولیس اور راہزنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دو راہزن زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق تھانہ چھوٹا لاہور پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹروے سروس روڈ پر دو مسلح موٹرسائیکل سوار شہریوں کو لوٹنے کےلئے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس پارٹی فوری طور پر موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان سمیع ساکن گمبت حال ترخہ دوبیان اور راشد ساکن جلبئی عظیم آباد کے ناموں سے ہوئی۔دونوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں راہزنی، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات درج ہیں۔پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔