نوشہرو فیروز، ڈوبنے والے شخص کی لاش تین روز بعد برآمد

بدھ 10 ستمبر 2025 15:38

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) تین روز قبل نوشہروفیروز کے قریب دریائے سندھ میں مٹھیانی کے مقام پر ڈوب جانے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت منصور سولنگی کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منصور سولنگی نہاتے ہوئے تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا تھا، جس کے بعد اس کی تلاش کے لئے مقامی افراد اور پولیس کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری رہیں۔ تین روز بعد بالآخر اس کی لاش دریا سے نکالی گئی۔پولیس نے منصور سولنگی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دی ہے، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی ۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے اور متوفی کے اہل خانہ شدید غم میں مبتلا ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :