خیبرپختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزا روپے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقررکر دی

بدھ 10 ستمبر 2025 16:42

خیبرپختونخوا حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزا روپے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقررکر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت نے کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھا کر 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے اس ضمن میں خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر میں کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھانے کی منظوری دے کر اعلامیہ جاری کردیا،حکومت نے ماہانہ کم سے کم اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی، صوبے میں یومیہ اجرت 1538 روپے ہوگی، رواں مالی سال بجٹ میں اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سندھ میں جولائی کے مہینے میں کم از کم اجرت بڑھاکر ماہانہ 40 ہزار روپے کی گئی تھی، حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے مقرر کرنیکانوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔حکومت سندھ کے کم از کم اجرتی بورڈ (مینیمم ویج بورڈ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، نیم ہنرمند افراد کیلئے کم از کم اجرت 41 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ہنرمندوں کیلئے کم از کم اجرت 48ہزار 910 روپے اور اعلیٰ ہنرمند محنت کشوں کیلئے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگیا تھا۔