تھرپارکر ،ڈی سی کی جانب سے شہروں کا دورہ ،نکاسی نظام کا معائنہ کیا

بدھ 10 ستمبر 2025 16:44

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ نے تھرپارکر کے شہروں مٹھی، اسلام کوٹ، ڈیپلو کا دورہ کرکے نکاسی نظام کا معائنہ کیا اور عوام سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی سی تھرپارکر نے کہا کہ اس وقت تک تھرپارکر میں بارشوں کے حوالے سے کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے اور ہم ہر ہنگامی صورتحال ہے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈی سی تھرپارکر نے کہا کہ تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر میں 315 ملی میٹر، ڈیپلو میں 275، مٹھی میں 185، کلوئی میں 197، اسلام کوٹ میں 167 اور چھاچھرو میں 45 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے، بارشوں کے باعث تھرپارکر کے شہر ڈیپلو، مٹھی اور اسلام کوٹ کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا تھا، جہاں بروقت نکاسی کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے، مٹھی اور اسلام کوٹ شہر سے نکاسی کو مکمل کیا ہے اور ڈیپلو سے نکاسی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کنٹرول روم پر اطلاع دی جائے تاکہ کے ضلعی انتظامیہ اس علاقے میں امدادی کارروائیاں کرسکے، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار نگرانی کر رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :