Live Updates

سیلاب متاثرہ اضلاع میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، مشیر صحت

بدھ 10 ستمبر 2025 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)مشیر صحت احتشام علی نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع، بشمول بونیر، میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق اہم ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔ مشیر صحت کے مطابق، اب تک 600 سے زائد زچگیاں ان متاثرہ علاقوں میں ہو چکی ہیں، جو تمام کی تمام محکمہ صحت کے مراکز میں انجام دی گئیں، تاکہ محفوظ اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق یونیسیف کے تعاون سے 400 لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ڈبلیو) کٹس فراہم کی گئی ہیں تاکہ فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین کو بہتر سہولیات میسر ہوں۔ اس کے علاوہ، موبائل ہیلتھ کلینکس بھی بروقت متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں تاکہ حاملہ خواتین کے چیک اپ اور فوری طبی امداد ممکن بنائی جا سکے۔

احتشام علی نے مزید کہا کہ حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور حکومت ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔محکمہ صحت متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے اور عوام کی ضروریات کے مطابق اقدامات جاری رکھے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :