Live Updates

صوبائی وزیر تعمیرات کا چوہنگ ، گنڈا سنگھ و جے سی پی بارڈر کا دورہ،سیلاب متاثرہ انفراسٹرکچر بحالی بارے بریفنگ

بدھ 10 ستمبر 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے چوہنگ اور گنڈا سنگھ بارڈرو جے سی پی بارڈر کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے متاثرہ ہونے والی شاہراہوں پر بحالی کے کام کا جائزہ لیا اور دریائی بند کو مضبوط کرنے پر مامور سٹاف و مشینری کے کام کی رفتار کو چیک کیا۔ اس موقع پر محکمہ ہائی وے و بریج ونگ کے افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے چوہنگ، موہلنوال اور قصور میں انفراسٹرکچر کے بحالی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ جہاں سے سیلابی پانی کم ہو رہا ہے وہاں پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :