)جامعہ گوادر علمی و تحقیقی معیار کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہی" وائس چانسلر، اکیڈمک کونسل کے نویں اجلاس سے خطاب

بدھ 10 ستمبر 2025 21:00

zکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء)جامعہ گوادر کی اکیڈمک کونسل کا نواں اجلاس جامعہ گوادر کے PCT&VI کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد ، ڈین سائنسز ڈاکٹر محب اللہ، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، ڈائریکٹر QEC ڈاکٹر رابعہ اسلم، چیئرمین مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ فدا حسین، چیئرپرسن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترمہ شہناز نور، لیکچرر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مختار بشیر، لیکچرر کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ محترمہ حیم گل، لائبریرین غلام سرور اور ڈائریکٹر ORIC محمد ارشاد شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مزید برآں،معزز اراکین آن لائن اجلاس میں شامل ہوئے، جن میں ، ایڈیشنل سیکریٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان جناب جہانزیب اور ڈائریکٹر کریکولم ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر فریدہ انجم شامل تھے۔کونسل نے اجلاس کا آغاز آٹھویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق اور منظوری سے کیا اور سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں تعلیمی اصلاحات اور طلبہ کی کارکردگی پر توجہ دی گئی۔ کونسل نے تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس کے دوران کونسل نے انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز کے نئے ناموں کی منظوری دی۔ مزید برآں BS پروگرامز کے لیے تھیسس فارمیٹ اور رہنما اصولوں کی منظوری دی گئی، اور فیکلٹیز کے مشترکہ اجلاسوں کی کارروائی کی توثیق کی گئی، جن میں فیکلٹی آف مینجمنٹ، سائنسز، کامرس اینڈ سوشل سائنسز اور فیکلٹی آف سائنسز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

کونسل نے سمسٹر رولز و ریگولیشنز میں ضروری ترامیم کی منظوری دی اور جامعہ کے لیے ایک معیاری انرولمنٹ نمبرنگ سسٹم کے نفاذ کی توثیق کی۔مزید برآں، اجلاس میں ڈگریز، ٹرانسکرپٹس اور دیگر خدمات سے متعلق طلبہ فیسوں کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی دوسری بورڈ آف اسٹڈیز کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ اسی طرح کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ، جامعہ گوادر کی چوتھی بورڈ آف اسٹڈیز کی کارروائی بھی زیر غور لائی گئی اور اس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فاٹا طلبہ کے لیے مختص نشستوں، مرکزی لائبریری میں فوکل کارنر کے قیام اور وفاقی تعلیمی پالیسیوں پر عمل درآمد کے معاملات پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ گوادر، جو ایک اسٹریٹجک اہمیت کے حامل شہر میں واقع ہے، بتدریج ایک مرکز برائے علمی و تحقیقی معیار کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن، حکومت بلوچستان اور اساتذہ و انتظامیہ کی لگن اور تعاون کو سراہا، جن کی بدولت جامعہ کی تیز رفتار ترقی ممکن ہو رہی ہے۔اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے اکیڈمک کونسل کے معزز اراکین کو ان کی قیمتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز پیش کیں