ایم نائن پر آنے والا پانی تھڈوڈیم کا نہیں، سلیم بلوچ

ڈیم بھر جانے کے بعد پانی ندیوں میں جارہا ہے‘معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 10 ستمبر 2025 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سلیم بلوچ نے کہا کہ ایم نائن پر آنے والا پانی تھڈوڈیم کا نہیں، لٹھ ندی کا پانی ایم نائن پر آیا ہے۔

(جاری ہے)

سلیم بلوچ نے کہا کہ ڈیم بھر جانے کے بعد پانی ندیوں میں جارہا ہے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے مقام پر پانی کسی ندی سے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :