Live Updates

پ*رحیم یارخان،پانی کا تیزبہاؤ،ماموں بھانجے اور بھانجی سمیت ڈوب گیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 04:55

ڈ*رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)کمسن بھانجے اوربھانجی کوکندھوں پراٹھاکرسیلابی پانی سے گزرکر محفوظ مقام پرجانے کے دوران پانی کے تیزبہاؤکے باعث30سالہ ماموں بچوں سمیت ڈوب گیا، ریسکیو عملہ نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے ڈوب جانے والے دونوں بچوں کوزندہ بچالیا‘ ماموں ڈوب کرجاں بحق‘ نعش کی تلاش کی ریسکیوآپریشن جاری‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بیٹ طاہرپیرکارہائشی 30سالہ فرازاپنے 5سالہ بھانجے راحب اور6 سالہ بھانجی ماہیرکوکندھوں پراٹھاکرسیلابی پانی سے گزرکرمحفوظ مقام پرجارہاتھا کہ پانی کے تیزبہا? کے باعث بچوں سمیت ڈوب گیا‘ تاہم نزدیک موجود ریسکیو عملہ کے جوانوں نے فوری طورپر سیلابی پانی میں گرکرڈوب جانے والے کمسن راحب اورماہیر کوزندہ بچایالیاجبکہ ماموں فرازڈوب کرجاں بحق ہوگیا‘ جسکی نعش کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :