ظ*رحیم یارخان،گھریلوناچاقی ،شوہرنے 24سالہ بیوی کوموت کے گھاٹ اتاردیا،ملزم فرار

جمعرات 11 ستمبر 2025 04:55

N رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2025ء)گھریلوناچاقی پرشوہرنے چھری کے پے در پے وارکرکی24سالہ بیوی کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم شوہر آلہ قتل سمیت موقع سے فرار‘ پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کردی‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک25این پی کے رہائشی ساجدحسین نے گھریلوناچاقی پراپنی24سالہ بیوی ثمینہ کوچھریوں کے پے درپے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اورخود آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتولہ ثمینہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہوجانے والے قاتل شوہرکی تلاش شروع کردی

متعلقہ عنوان :