آسٹریلیا میں کار کے ڈیم میں گرنے کے باعث 11 سالہ بچی ہلاک، خاتون زخمی

جمعرات 11 ستمبر 2025 08:50

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) آسٹریلیا کی مشرقی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں ایک حادثے کے نتیجے میں 11 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، جب ایک گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرائی اور قریبی ڈیم میں جا گری۔شنہوا کے مطابق نیو ساوتھ ویلز پولیس کے مطابق ایک سیاہ رنگ کی گاڑی پہلے درخت سے ٹکرائی اور پھر قریبی ڈیم میں جا گری جہاں وہ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی۔

(جاری ہے)

گاڑی میں سوار 11 سالہ بچی کو بے ہوشی کی حالت میں پانی سے نکالا گیا اور ایمبولینس کے عملے نے فوری طبی امداد دی، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔گاڑی چلا رہی 50 سالہ خاتون کو بھی پانی سے نکالا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کو کرائم سین قرار دے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم مصروفِ عمل ہے۔