ایبٹ آباد، سکندر آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر بے حیائی پر مبنی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں

جمعرات 11 ستمبر 2025 09:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سوشل میڈیا پر بے حیائی پر مبنی مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایبٹ آباد کی سکندر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہباز نواز سکنہ بانڈہ پھگواڑیاں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس انوسٹی گیشن کے بعد ملزم نے آئندہ ایسا مواد شیئر نہ کرنے اور ہمیشہ کیلئے توبہ تائب ہونے کا اعلان کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فحش مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔