بٹگرام ، پولیس افسران کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کے لئے ’’اینٹی ریپ ایکٹ 2021‘‘کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

جمعرات 11 ستمبر 2025 09:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) بٹگرام میں پولیس افسران کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کے لئے اینٹی ریپ(انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021 کے حوالہ سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ورکشاپ میں ڈی پی او بٹگرام ، ایس پی انویسٹی گیشن، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سہیل خان بمعہ ٹیم، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز نے شرکا کو قانون کی اہم شقوں، موثر تفتیش کے اصولوں اور قانونی تقاضوں سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ میں خصوصی طور پر کیس فائلنگ، شواہد کے تحفظ اور عدالت میں مقدمات کی موثر پیروی جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈی پی او نے پراسیکیوشن افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی سیشنز پولیس افسران کی تفتیشی مہارت اور پیشہ وارانہ ترقی کے لئے ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :