مانسہرہ پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 11 ستمبر 2025 10:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پستول برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یاسر کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پستول اور 10 عدد کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔