Live Updates

ایشیا کپ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کا گیئر ہی بدل دیا

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:48

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی تیاری شروع کرنے سے پہلے پیڈل کورٹ کا رخ کرلیا۔ٹی20 ایشیا کپ میں بڑے مقابلے سے قبل کھلاڑیوں نے کھیل کا گیئر ہی بدل ڈالا، بیٹ اور بال کو ڈریسنگ روم میں آرام دیا۔شاہین آفریدی، حارث رو?ف، صائم ایوب، فخر زمان اور دیگر کھلاڑیوں نے پیڈل کھیلی اور خوب انجوائے کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی پلیئرز نے پیڈل گیمز کے ریکٹس اٹھا کر کورٹ کا رخ کیا، دوسری جانب کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو’بلائنڈ فولڈ‘ کا چیلنج دے ڈالا۔آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کھلاڑیوں کے سامنے کبھی گیند ڈھونڈنیتو کبھی پانی کا گلاس تلاش کرنے کا ہدف رکھ دیا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تازہ دم ہونے کے بعد آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس بھی کی، ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم پہلا میچ جمعے کو عمان سے کھیلے گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات