Live Updates

رحیم یارخان ،بیٹ ظاہر پیر کے نشیبی علاقوں سے عوامی انخلاء آپریشن شروع کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:20

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے موضع طیب بلوچ اور گل محمد لنگاہ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا،سیلاب متاثرین کو خیموں میں دستیاب سہولتوں اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیا ،ڈپٹی کمشنر کی زیرِ نگرانی بیٹ ظاہر پیر میں نشیبی علاقوں سے عوامی انخلاء کا آپریشن شروع کردیا۔

تحصیل لیاقت کے پانچ مواضعات کے دیہات سیلاب سے شدید متاثر ہونے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 90 فیصد آبادی کو متاثرہ علاقوں سے ریسکیو کر لیا گیا ہے ۔10 فیصد آبادی اور ان کے ہمراہ مال مویشیوں کو ریسکیو کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔سیلاب نے ضلع کے 95 دیہات میں سے 59 کو متاثر کیا ہے ۔ 74 ہزار افراد کو محفوظ مقامات یا فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خرم پرویز کے مطابق 65 ہزار لائیو سٹاک کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔فلڈ ریلیف کیمپس میں 6 ہزار جبکہ اضافی جگہوں پر خیمہ بستیاں لگا کر مزید 5 ہزار سیلاب متاثرین کو آباد کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں میدیکل اور لائیو سٹاک کے لئے ویٹرنری کیمپس لگائے گئے ہیں ۔ میڈیکل کیمپس میں وبائی امراض ، سانپ اور کتے کاٹے کی ویکسین و ادویات وافر دستیاب ہیں ۔ فلڈ ریلیف کیمپس ، منچن بند اور دیگر مقامات پر آباد سیلاب متاثرین کو انتظامیہ تین وقت کھانا فراہم کر رہی ہے ۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :