صوابی پولیس کی کاروائی ،اسلحے کی نمائش وہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) صوابی پولیس نےاسلحے کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ترجمان صوابی پولیس کے مطابق تھانہ چھوٹا لاہور نے ایس ایچ او الطاف خان کی قیادت میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عاصم ساکن مانکی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے نمائشی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ڈی پی او صوابی ضیاء الدین احمد نے واضح کہا ہے کہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔