کیوبا میںبڑا پاور بریک ڈائون، ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:51

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء)کیوبا ایک سال کے دوران پانچویں بار ملک گیر بجلی کی بندش کی لپیٹ میں آگیا جس کے باعث عوام کو شدید کرب اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ توانائی نے اپنے ایکس اکانٹ پر بتایا کہ بجلی کا قومی نظام (ایس ای این)مکمل طور پر بند ہو گیا، اس کی وجہ اینٹونیو گوئیٹیراس تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کی اچانک بندش ہو سکتی ہے تاہم اصل حقائق اور وجوہات بارے تحقیقات جاری ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق کیوبا میں ملک گیر بجلی کا تعطل مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ کیوبا اس وقت گزشتہ تین دہائیوں کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ حالیہ برسوں میں ملک کو روزانہ کئی گھنٹوں پر محیط طویل بلیک آٹ، بجلی کے نظام میں بار بار خرابیوں اور بجلی پیدا کرنے کے لیے ایندھن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

متعلقہ عنوان :