Live Updates

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سپرے جاری ہے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمبڑیال

جمعرات 11 ستمبر 2025 14:53

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اسپرے جاری ہے اور لاروے کی تلاش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمبڑیال ڈاکٹر تحسین انور نے آج جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ڈینگی کے خدشہ کے پیش نظر تحصیل سمبڑیال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اسپرے کیا جارہا ہے اور ہماری ٹیمیں لاروے کی تلاش کیلئے بھی کام کررہی ہیں،سیلاب کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہے ،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں کا خدشہ بھی ہوسکتا ہے اور کھڑے پانی میں ڈینگی کا لاروا پرورش پا سکتا ہے اس لیے ہماری کوشش ہے کہ سارے علاقے میں سروے کرکے ڈینگی کا اسپرے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کی زیر نگرانی تحصیل بھر میں 11 فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں،کیمپس میں ایمرجنسی کیلئے ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کیمپس کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ گندے پانی سے دور رہنے کی کوشش کریں اور رات کو سوتے ہوئے مچھردانی کا استعمال کریں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :