شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہر کو سرسبز و شاداب اور جاذب نظر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارکوں، گرین بیلٹس، اہم شاہراہوں، چوراہوں کی تزئین و آرائش اور سجاوٹ کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

پی ایچ اے کے عملے کی جانب سے مختلف پارکوں میں خوش رنگ پھولوں اور پودوں کی سجاوٹ اور ہارٹیکلچر کا کام عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ نرسریز میں بھی پودوں اور پھولوں کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے تاکہ شہر میں ہر طرف سرسبز ماحول قائم رہے۔

(جاری ہے)

احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پارکوں میں دلکش مناظر کے ساتھ ساتھ بہترین سکیورٹی انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ عوام سکون اور اعتماد کے ساتھ تفریح کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شجر کاری مہم بھی جاری ہے جس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو خوبصورت، محفوظ اور پر فضا ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :