سندھ میں موجودبلو چستان کی قیمتی نوادرات کو جلد واپس صوبے میں منتقل کیا جا ئے گا ، پار لیمانی سیکرٹری زرین مگسی

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) پار لیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت زرین مگسی نے کہا ہے کہ سندھ میں رکھے گئے بلو چستان کی قیمتی نوادرات کو جلد صوبے میں منتقل کیا جا ئے گا ، قیمتی نوادرات بلو چستان کا قیمتی اثاثے ہیں، دو ماہ قبل اس حوالے سے مشتر کہ قرارداد بھی منظور ہوئی کہ ان نوادرات کو بلو چستان لایا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔

پار لیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت زرین مگسی نے کہا کہ بل پاس کرنا آسان ہے لیکن اس پر عمل در آمد میں وقت لگ جا تا ہے ، بلو چستان کی قیمتی نوادرات کے حوالے سے کئی میٹنگز بھی ہو ئی ہیں، امیدہے تمام قیمتی نوادرات کو جلد بلو چستان منتقل کیا جا ئے گا ، تمام اراکین کی خواہش ہے کہ صو بہ کے اثاثوں کو یہاں منتقل کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :