وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے مابین اہم ورچوئل اجلاس

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:35

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے مابین ایک اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صحت کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے درپیش مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی )کراچی کو درپیش انتظامی و عملی مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال اور صوبائی وزیر صحت سندھ عزرا پیچو ہو نے اتفاق رائے سے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی جے پی ایم سی کو درپیش مسائل کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر مسائل کے حل کیلئے مؤثر اور قابل عمل سفارشات مرتب کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنائے گی ۔اجلاس میں دونوں وزراء کے ہمراہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔