Live Updates

ہلال احمر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے ، گورنرسندھ

جمعرات 11 ستمبر 2025 17:58

ہلال احمر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہلال احمر کو تمام وسائل و طبی مہارت استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہلال احمر کے رضاکار کراچی کے مختلف علاقوں میں ایمبولینس اور میڈیکل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ہلال احمر کے چیئرمین سے مستقل رابطہ میں ہوں اور صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کررہا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا، کورنگی کراسنگ، ناگن چورنگی اور کے ڈی اے میں ہلال احمر کی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ حیدر آباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہلال احمر کے رضاکار عوام کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :