منصوبوں پر کام کی کوالٹی برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل بہتر کیا جائے ،کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:35

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے پسپ پروگرام کے منصوبوں کا معائنہ کرنے کے لئے شہر بھر کا دورہ کیا۔ 4 گھنٹے طویل دورے میں انہوں نے محمد پور روڈ، کالج چوک، غلہ منڈی، پاک پتن روڈ اور 90/9L میں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پسپ پروگرام کے تحت زیر تعمیر نارتھ اور ساؤتھ ڈسپوزل سٹیشنز پر تعمیراتی کام بھی چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو، اے ڈی سی فنانس رانا اورنگزیب اور سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان بھی ہمراہ تھے۔ کمشنرساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کاموں کو ٹائم لائن کے مطابق کرنے کے لئے اضافی وسائل لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں سے متاثر سڑکوں کو بھی فی الفور بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دفت نہ ہو۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ منصوبوں پر کام کی کوالٹی برقرار رکھنے کے لئے مانیٹرنگ کا عمل بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اندرون جی ٹی روڈ پر جاری کام کے دوران سیفٹی بیلٹ بھی لگائی جائے اور چک نمبر 90/9 ایل کے جاری سیوریج کام کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ \378

متعلقہ عنوان :