خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز، وزیر داخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:41

خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشنز کے دوران 19 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جو سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی جری فورسز پر ناز ہے اور عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی قربانیوں کو پوری قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔وزیر داخلہ نے عزم ظاہر کیا کہ انشاءاللہ عوام کی بھرپور حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔\932