Live Updates

گندم کے سٹاک کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعرات 11 ستمبر 2025 16:35

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی زیر صدارت گندم کے سٹاک بارے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی سلمون ایوب ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن /ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قصور تابندہ سلیم ،انچارج پیرا فورس غضنفرنوید،محکمہ فوڈ اور ایگریکلچر کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈی سی قصور نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی واضح ہدایات ہیں کہ ضلعوں کے اندر ڈیکلیئرڈ گندم کے سٹاک کا پتہ کیا جائے اور یہ بھی تخمینہ لگایا جائے کہ اس سال ہمارے ضلع کے اندر گندم کتنی پیدا ہوئی۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ،انچارج پیرا فورس قصور ،محکمہ فوڈ اور ایگریکلچر کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جوکہ ضلع بھر میں ہر سٹور کے باہر آٹے کے سرکاری ریٹس جس میں 10 کلو کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو کے آٹے کےتھیلے کی قیمت 1820روپے کے بینرز نمایاں طور پر آویزاں کرواکر مذکورہ سرکاری ریٹس پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام چیف میونسپل آفیسرز میونسپل کمیٹیز اور ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرکی ڈیوٹی لگائی کہ وہ محکمہ فوڈ کے ساتھ مل کر گندم کاتخمینہ لگاکر رپورٹ پیش کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال میں منافع خوروں نے خودساختہ طورپر توڑی اور سائلج کا ریٹ بڑھاد دیا ہے جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن کے مطابق سیلاب متاثرین کو ہرممکن ریلیف فراہم کیاجائے گا۔

مصنوعی مہنگائی اور غیرضروری منافع خوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیاجائے۔ سیلاب متاثرین اور کسانوں کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ جانوروں کے لیے چارے کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے۔ مارکیٹ میں چارے اور سائلج کی وافر مقدار کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کی فراہمی سابقہ نرخوں پر برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات